4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:57
بیلجیئم: فٹبال میچ کے آغاز سے قبل تماشائیو ں کا جوش و خروش قابلِ دید
بیلجیئم… این جی ٹی…فٹبال کے مداح دنیا بھر میں کم نہیں جو نہ صرف اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں بلکہ ان کا کوئی بھی میچ چھوڑنا انہیں نا منظور ہوتا ہے۔بیلجیئم میں ہونیوالے ایک فٹبال میچ کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے انوکھے انداز میں جشن منا کر ایسا سما باندھا کہ انتظامیہ کو میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔میچ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے اسٹیڈیم کی ایک گیلری میں بیٹھے تماشائیوں نے ہزاروں ٹوائلٹ ٹشوز پچ کی جانب اُچھال دئیے جسکے نتیجے میں نظارہ تو انتہائی دلکش اور قابلِ دید تشکیل پاگیاتاہم کھلاڑی گراؤنڈ میں آکر میچ شروع نہ کر پائے۔تماشائیوں کے جوش وخروش کے اس انوکھے مظاہرے نے انتظامیہ، میڈیا اور دیگر حکام کو حیران ہی کر ڈالا لیکن بعد ازاں ریفری کی جانب سے دئیے گئے حکم کے بعدتمام ٹشوز پچ سے اُٹھالئے گئے اور باقاعدہ طور پر میچ کا آغاز کر دیاگیا۔