تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:55

کبھی دیکھی ہے ایسی جادوئی چھتری۔۔۔

ایمسٹرڈیم…این جی ٹی… چھتریاں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی جو دھوپ اور بارش سے بچانے کا کام تو کرتی ہی ہیں لیکن یہ چھتری تو آپ کو ائیر کنڈیشن کا مزہ بھی دے گی۔جی ہاں نیدر لینڈ کے ماہرین نے ایسی انوکھی بادل نما چھتری تیار کرلی ہے جو بادل کی طرح آپ کے اوپر سایہ قائم کئے رکھے گی جب سورج کی روشنی ہر چیز کا درجہ حرارت بڑھانے پر تلی ہوئی ہو۔شمسی توانائی سے کام کرنے والی یہ چھتری نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تیار کی ہے جس کے ہوتے سورج کی حدت سر پر پڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس چھتری کی خاص بات ہے کہ اس کے اوپر سولر پینل نصب ہے جو سورج کی روشنی کو جذب کرکے ایک پنکھے کو چلانے کی توانائی حاصل کرلیتا ہے جو اس چھتری کو استعمال کرنے والے فرد کو گرمی سے بچاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.