تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:51

خاتون شکاری نے 411کلو کی مچھلی پکڑ کر ریکارڈ قائم کرلیا

ویلنگٹن…این جی ٹی…یوں تو مچھلی کا شکار کرنا بچوں کا کھیل نہیں لیکن بعض اوقات قسمت ساتھ دے ہی جاتی ہے اور اناڑی بھی کھلاڑی بن جاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈونا پاسکو نامی اس خاتون کو ہی دیکھ لیجئے جو مچھلیوں کا شکار کرنے کیلئے سمندر کے بیچ پہنچی تو اسے جال میں کافی وزنی چیز پھنسی محسوس ہوئی۔ خاتون نے جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک بڑی تونا مچھلی اس کے ہاتھ آچکی ہے جسے 4گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد کشتی پر چڑھا لیا گیا۔ خاتون نے411کلو کی اس تونا فش کو پکڑ کر ریکارڈ قائم کرلیا جس کی مارکیٹ میں قیمت 2ملین ڈالرہے لیکن قوانین کے مطابق اس مچھلی کو بیچا نہیں جاسکتا۔ ڈونا پاسکوکا کہنا ہے کہ یہ اس کی زندگی کا حیران کن لمحہ ہے اور وہ اس فش کو اپنے گھر میں یادگار کے طور پر رکھنا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.