تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:32

انوکھی لڑائی،جس میں اپنے حریف کو تھپڑ رسید کر کے زیر کرنا ہو گا

نیویارک…این جی ٹی…لڑائیاں تو آپ نے بہت سی دیکھی ہونگی لیکن ایسی لڑائی شائد ہی کبھی دیکھی ہو جس میں تھپڑوں کے ذریعے حریف کو زیر کیا جاتا ہے ۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے یہ نوجوان یوں تو آپس میں گہرے دوست ہیں لیکن جناب جب بات ایک دوسرے کو ہرا کر جیتنے کی آئی تو تمام ایک دوسرے کے دشمن بننے کو تیار ہو گئے۔ایک دائرے کی صورت میں کھڑے نوجوانوں نے کمال برداشت کا طاقتور ہونے کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کرنے شروع کر دئیے جیسے ہی کوئی نوجوان تھپڑ کھا کر گِر تا تو مقابلے سے باہرہو جاتا۔ پس تمام کے تمام نوجوان ڈھیر ہو گئے اور باقی بچا ایک باہمت کھلاڑی ۔۔جولال چہرہ لئے مقابلے کافاتح قرار پایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.