6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:20
خوش قسمت اسکائی ڈائیور حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گیا
اوسلو…کہتے ہیں اگر قسمت ساتھ دے تو انسان بڑے سے بڑے حادثے سے بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتاہے ۔اس خوش قسمت اسکائی ڈائیور کو ہی دیکھ لیجئے جو ناروے میں فضاؤں میں ہزاروں فٹ بلندی میں اسکائی ڈائیونگ سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک اس کے قریب سے 300میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ایک شہابی پتھر گزرا ۔انتہائی تیزی سے پتھر کے گزرنے پر اسکائی ڈائیور اس کی حقیقت نہیں جان پایا تاہم قسمت اچھی تھی کہ بچ نکلا ورنہ یہ غیر متوقع حادثہ یقینا اس خطروں کے کھلاڑی کی موت کا سبب بن جاتا۔ناروے کا نیچرل ہسٹری میوزیم تحقیقات اور ویڈیو دیکھنے کے بعد اس شہابی پتھر کی تلاش میں تاحال مصروف ہے ۔