تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:36

یہ کو ئی چڑیا گھر نہیں بلکہ ویت نام کا کیفے ہے۔۔۔

نیویارک…این جی ٹی…عام طور پر زہریلے سانپ کی مو جودگی کے احساس سے ہی انسان پر ایک خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے لیکن ویت نام میں زندہ دل لو گوں کیلئے ایک ایسا پٹ کیفے کھولا گیا ہے جہاں سانپوں کے ساتھ مل کر چائے یا کافی سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔اس کیفے میں دیواروں کے ساتھ شیشے کے جار بناکر ان میں رنگ بر نگی جلد کے حامل لاتعداد سانپ رکھے گئے ہیں جنھیں چائے پینے کے دوران گاہک اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر بھی ان کا قریب سے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔اس کیفے میں بچھو اور گرگٹ بھی مو جود ہیں لیکن سانپوں کی تعداد اور اقسام زیادہ ہیں جن کی نگرانی کیلئے ماہرین بھی یہاں مو جود رہتے ہیں تاکہ کو ئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.