6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:5
اب ننھے بچے بھی گھر کی صفائی میں مدد کر سکیں گے!!
نیویارک …عام طور پر ایسے بچے جو اپنے گھٹنوں کے بل چلتے ہیں پورے گھر میں گھومتے ہوئے گھر کا بری طرح سے حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔لیکن اب امریکا میں ایسے ہی بچوں کیلئے ایک منفرد لباس تیار کر لیا گیاہے جسے اگر بچوں کو پہنا دیا جائے تو وہ جہاں جہاں سے گزریں گے ساتھ ساتھ فرش بھی صاف کرتے جائیں گے ۔ اس لباس پر کہنیوں اور گھٹنوں کے طرف ایسے اونی لچھے لگائے گئے ہیں جو نہ صرف بچوں کیلئے آرام دہ ہے بلکہ ساتھ ساتھ گھر کی صفائی بھی کرتا ہے ۔کیوں ہے نہ کمال کا لباس!!۔