6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:41
20ملین ڈالر مالیت کا سونے کا انڈہ اسکریپ ڈیلر کو مل گیا
نیویارک …این جی ٹی …اسکریپ کا کام کرنے والوں کے ہاتھ بعض اوقات ایسی نادر اور قیمتی اشیاء آجاتی ہیں جو راتوں رات ان کی زندگی کی کایاپلٹ دیتی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں مقیم ایک اسکریپ ڈیلر کے ساتھ پیش آیا، جس کے ہاتھ 20ملین پاؤنڈ مالیت کاسونے کا انڈہ لگ گیا۔ فیبرج ایسٹرایگ نامی یہ انڈہ روس کے شاہی خاندان کی ملکیت تھا اور یہ ان 50نادر انڈوں میں سے ایک ہے کہ جنہیں روس کے بادشاہ اپنی بیویوں اور ماؤں کو ایسٹر کے تہوار پرتحفے میں دیا کرتے تھے۔اسکریپ ڈیلر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ انڈہ 14ہزار ڈالر میں صرف یہ سوچ کر خریدا تھا کہ وہ اس کا سونا پگھلا کر بیچ دے گا لیکن ایک اخبار میں چھپی اس کی حقیقت جاننے کے بعد اس نے یہ انڈہ بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔