7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:22
فرنچ آرٹسٹ کا13دن ریچھ کے پیٹ میں گزارنے کا اعلان
پیرس… این جی ٹی…یوں تو دنیا میں منچلوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایک ڈھونڈو تو ہزار ملیں کے مصداق عجیب و غریب حرکتیں کرنے کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والے ابراہم پوائن چیول نامی اس آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی منچلوں میں ہوتا ہے اور اس مرتبہ اس نے 13دن اپنے گھر میں موجود ایک مصنوعی ریچھ کے پیٹ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پلاسٹک اور فوم کا استعمال کر کے ابراہم کے خود کے بنائے گئے اس مصنوعی ریچھ کے پیٹ کی یہ جگہ صرف آدھے اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے۔42سالہ یہ آرٹسٹ اس سے قبل بھی ایک چھوٹے سے گڑھے میں ایک ہفتہ گزار چکا ہے اور چھوٹی چھوٹی جگہوں پرطویل وقت گزارنے کے حوالے سے مشہور ہے۔