8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:32
آئی فون سے بھی سستا تھری ڈی پرنٹر جو کھانے اور جیولری بھی بنائے
نیویارک…این جی ٹی…دور جدید میں جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے نت نئی ایجادات وجود عمل میں آرہی ہیں وہیں ان ایجادات کی عام عوام تک رسائی کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے۔اس ہی مقصد کے تحت امریکہ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے ایک سستا ترین تھری ڈی پرنٹر جو کھانے کی اشیاء سے لے کر جیولری اور بچوں کے کھلونے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی صرف ایک بٹن دبانے پر۔150 پاؤنڈ مالیت کا یہ مائیکرو تھری ڈی پرنٹر جس کا وزن 1کلو ہے انتہائی تیز رفتاری سے اپنا کام سر انجام دیتا ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ مائیکرو پرنٹرجس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں رکھی گئی ہے اگلے سال تک دنیا بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔