تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:8

خطرناک مگر مچھوں کوقابوکرنے والی 13سالہ نڈر لڑکی

کولاراڈو… این جی ٹی…یوں توبچے خطرناک جانوروں کے قریب پھٹکنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن یہ لڑکی تو بلا کی نڈر ثابت ہوئی ہے۔امریکی ریاست کولاراڈو سے تعلق رکھنے والی13سالہ سمانتھا ینگ نامی لڑکی فیملی پارک میں موجود مگرمچھوں کے ساتھ بلا کسی خوف کے وقت گزارتی ہے۔سمانتھا ان مگرمچھوں کونہ صرف کھلاتی ہے بلکہ یہ ان پر سواری بھی کرتی ہے اور کئی لوگوں کو مگر مچھ قابو کرنے کی ٹریننگ بھی دیتی ہے۔ان مگرمچھوں میں اس کا پسندیدہ 100پاؤنڈ وزنی پیوی ہے جس کے ساتھ وہ اپنا بیشتر وقت گزارتی ہے۔یہ بہادر لڑکی 2سال کی عمر سے ان مگر مچھوں کے ساتھ کھیل رہی ہے جو یقینا حیران کن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.