تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:46

ہاتھ کی کلائی پر ٹیٹوبنانے والا تھری ڈی پر نٹر تیار کرلیاگیا

پیرس…این جی ٹی…دنیا بھر میں نو جوان لڑکے لڑکیاں اپنے جسم کے مختلف حصوں پرٹیٹو کھدواتے ہیں جسے بنانے کیلئے بجلی سے چلنے والے جدید آلات استعما ل کیے جاتے ہیں۔فرانس میں 3اسٹوڈنٹس نے اس کام میں بھی جدت لانے کیلئے ایک ایسا تھری ڈی پر نٹر متعارف کروایا ہے جو ہاتھ کی کلائی پر سیکنڈز میں ٹیٹو بنا دیتا ہے۔کمپیوٹر سے اس ٹیٹو پر نٹر کو ہدایات دی جاتی ہیں اور پھر اس کے باکس میں ہاتھ رکھ دیا جاتا ہے۔یہ پر نٹر منتخب کردہ ڈیزائن کو کسی غلطی کے بغیر انسانی ہاتھ کی جلد پر بنا کر اپنا کام تما م کر دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.