تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:18

سائیکل ،اسکوٹی یا پھر ایکسر سائز مشین۔۔۔۔کیا ہے یہ

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ماہرین نے کمپیوٹر اور ٹی وی کے آگے کئی کئی گھنٹے بیٹھے رہنے والے افراد کو سر گرم رکھنے کیلئے ایک ایسی پرسنل سواری متعارف کرائی ہے جو سائیکل ،اسکوٹی اور ایکسر سائز مشین کا ایک بہترین ملاپ ہے۔اس ما حول دوست سواری کو اسکو ٹی کے ڈیزائن میں سائیکل کے انداز میں بنایا گیا ہے جو کہ ایکسر سائز مشین ٹریڈ مل کی طرح چلائی جاتی ہے ۔بجلی یا پیٹرول کے بجائے یہ پر سنل سواری انسانی طاقت سے چلتی ہے جسے بیٹھ کر چلانے کے بجائے مسلسل کھڑے ہو کر پاؤں سے اوپر نیچے پیڈل چلا کر حرکت دی جاتی ہے۔اس سواری کے ذریعے اسکوٹی ،سائیکل اور ایکسر سائز مشین تینوں چیزوں کے مزے ساتھ ساتھ لئے جاسکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.