9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:39
گھر تو نہ رہا لیکن خوش قسمتی سے ماں بیٹے کی جان بچ گئی
دوشنبے… این جی ٹی…دنیا میں کئی ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کے باعث متاثرین کوچند سیکنڈوں میں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ قازقستان کے پہاڑوں پر رہنے والے ماں اور بچے کے ساتھ پیش آیا جب کان کنی کے باعث چٹانوں میں دراڑ پڑنے سے لکڑی سے بنا گھر چند سیکنڈوں میں گر گیا۔ خوش قسمتی سے 28سالہ اناستاسیا نے اپنے نومولود بچے کیرل کو گود میں اٹھا کر بر وقت چھلانگ لگا لی جس کے باعث دونوں محفوظ رہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس کو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کوئی زلزلہ آگیا ہے لیکن بعد میں اصل صورتحال کا علم ہواتو شکر اداکیا کہ جان بچی تو لاکھوں پائے۔