9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:14
گھوڑے اور ننھی بی مانو کی دوستی کے انوکھے رنگ
لندن…سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دوستی کا جذبہ رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہوتا ہے اسی لئے تو یہ گھوڑا اوربلی آپس میں گہرے دو ست بن گئے ہیں ۔یہ دونوں انوکھے دوست نہ صرف ایک ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں بلکہ گھوڑا اپنی ننھی دوست کا دل بھی بہلاتا ہے اور دونوں کی خوب بنتی ہے۔واقعی جانوربھی جذبات سے عاری نہیں ہوتے اوردوستی نبھانا خوب جانتے ہیں جس کی زندہ مثال سب کے سامنے ہے۔