10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:59
بھیڑیں بھی اپنے سائز کے جوتے تلاش کرنے دکان میں گھس آئیں
ایمسٹردیم…فیشن کی دنیاکی چکا چوند نے جہاں انسان کے معیار زندگی کو تبدیل کیا وہیں جانور بھی اب سے متاثر نظر آتے ہیں۔یقین نہیں آتا تو ہالینڈ کے جوتوں کے اسٹور میں گھستی ان بھیڑوں کو ہی دیکھ لیجئے جو شاید اپنے سائز کے جوتے تلاش کرنے اندر جا پہنچیں۔بھیڑوں کا پورا ریوڑدکان کے دروازے پر کھڑا ہو گیا جبکہ 2بھیڑیں معائنہ کرنے کیلئے اندر آگئیں لیکن جب انہیں 4 پاؤں والے جوتے دکھائی نہیں دیا تو مایوس ہوکر واپس لوٹ گئیں۔ممکن ہے کہ بھیڑوں کی اس دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آنے والے چند سالوں میں ان کیلئے بھی فیشن ایبل جوتے تیار کر لئے جائیں۔