10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:56
انسان تو انسان گھوڑے بھی یوگا کے دیوانے نکلے
بیونس آئرس… این جی ٹی…یوگا انسانی جسم کو چست رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے اور اس کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اب جانور بھی اس کے دیوانے ہونے لگے ہیں۔جی ہاں ارجنٹینا میں قائم ایک یوگا اسکول اب انسانوں کے ساتھ ساتھ گھوڑوں کو بھی یوگا سے مستفید کرے گا ۔ ذرا اس گھوڑے کو ہی دیکھ لیجئے جو انتہائی اطمینان کے ساتھ اس یوگی کی تمام تر ہدایات پر عمل کر رہا ہے ۔حیران کن طور پر یہ گھوڑاانتہائی اطمینان کے ساتھ الٹا لیٹ کر اپنی ٹانگیں اوپر کی جانب کئے ہوئے ہے جس سے لگتا ہے کہ یوگا کی فرمائش اس گھوڑے نے ہی کی ہے۔