تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:3

بال پین کی مدد سے آرٹ کے شاہکار تخلیق کرنے والا با صلاحیت مصور

لسبن… این جی ٹی… ویسے تو مصوری کا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے مگر اس کے لئے مختلف برشز اور رنگوں کی ضرورت پڑتی ہے لیکن یہ فنکار تو محض عام سے بال پوائنٹ سے ہی یہ کمال کر دکھاتا ہے۔جی ہاں یہ ہے پرتگال سے تعلق رکھنے والا اکتیس سالہ آرٹسٹ سموئیل سلوا جو بال پوائنٹ کی مدد سے ایسی تصاویر تیار کرلیتا ہے کہ وہ دیکھنے میں فن مصوری کی بجائے کسی کیمرے سے لیا گیا شاہکار لگتا ہے۔اپنے قلم سے فوٹو گرافرز کو بھی مات دینے والا یہ 31 سالہ فنکار لندن میں رہائش پذیر ہے اور وہ بچپن سے ہی پینسل اور بال پین سے تصاویر بنانے کا شوقین ہے۔اب تو وہ ایک لڑکی سے لیکر موتی کے بندے، ایک بنگالی شیر سمیت متعدد معروف فوٹوز کے خاکے اپنے قلم سے تیار کرچکا ہے جن میں رنگ بھرنے کیلئے بھی وہ رنگین بال پوائنٹ استعمال کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.