11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:8
بصارت سے محروم افراد کیلئے منفرد گھڑی
لندن …این جی ٹی …لندن کی گھڑیاں بنانے والی ایک کمپنی نے ایسی گھڑی متعارف کروائی ہے جس کی مدد سے بصارت سے محروم افرادبھی وقت سے آگاہ رہ سکیں گے۔بریڈ لے نامی یہ گھڑی پیرا لمپئن مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے آنکھوں سے معذور کھلاڑی بریڈ لے سنائیڈر کے نام سے منسوب کی گئی ہے جو بال بیئرنگ کی مدد سے ٹائم بتاتی ہے۔دلکش ڈیزائن کی حامل اس گھڑی کو لندن کے میوزیم میں سال کے بہترین ڈیزائن کے اعزاز کے ساتھ رکھ دیا گیا ہے۔گھڑی بنانے والی کمپنی کا کہنا کہ اسے اگلے مہینے مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا جس کی قیمت 275 ڈالر رکھی گئی ہے۔