تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:40

ایسا آئینہ جوصرف مسکراتے ہوئے تصویر بنائے!!

نیویارک …این جی ٹی …مسکراہٹ ایک ایسا انمول تحفہ ہے جو کوئی بھی کسی کو پیش کر سکتا ہے اور اب آئینے کو بھی آپ سے یہی درکار ہے۔جی ہاں امریکا کی ایک لیبارٹری نے ایسا آئینہ تیار کیا ہے جو نہ صرف آ پ کی تصاویر لے گا بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر فوراًاپ لوڈ بھی کردے گالیکن صرف اس وقت جب آپ مسکرائیں گے۔آئینے کے پیچھے نصب ویب کیمرہ اور چہرے کے تاثرات جانچنے والا سنسر اس آئینے کو سختی سے اس بات کا پابند کر دیتا ہے کہ جب کوئی اس کے سامنے مسکرائے تو یہ فوراً تصویر کھینچ لے۔آئینہ تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اس کیمرے کو جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.