11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:5
بھارت میں ایک شخص کی 39 بیویاں اور 127بچے
نئی دہلی…اس مہنگائی اور افراتفری کے دور میں جہاں لوگوں سے ایک بیوی نہیں سنبھلتی ، وہاں بھارت میں ایک شخص کی 39 بیویاں اور 127بچے ہیں۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام میں 9 اپریل کو ہڑتال کے باعث موخر ہونے والے عام انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔یہاں پر موجود ہیں ایک خاص ووٹر Zionnghaka Chanaجن کی عمر 70 سال ہے اور بیویاں ایک دو نہیں بلکہ 39 ہیں۔بچے بھی درجنوں کے حساب سے اورپھر ان کے بھی بچے،جن سے 127 بچوں کا خاندان بنتاہے۔عام زندگی میں اس خاندا ں کی اہمیت ہویا نہ ہو،انتخابات کے زمانے میں اس خاندان پر سب سیاستدانوں کی نظر ہوجاتی ہے،کیونکہ سو ووٹوں کی اہمیت کم نہیں ہوتی،سب چاہتے ہیں کہ ان کی حمایت کرے۔جبھی تو ووٹ حاصل کرنے کے لیے چانا کے گھر پر سیاستدانوں کی قطار یں لگیں۔ایک گھر سے سو سے زائد ووٹ بھلا کون چھوڑتا ہے ؟صرف یہی نہیں۔ صاف ستھری کرپشن سے پاک حکومت، گڈ گورننس اور ترقیاتی کاموں پر زور دینے والا یہ خاندان ایک ہی شخص یا پارٹی کو ووٹ دیتا ہے۔یہ بھی سب جانتے ہیں ،جو ان کے دل کو اچھا لگے گا ، پھر جیت بھی ہوگی اسی کی۔