تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:23

بچوں کی جوانی دیکھنے کیلئے اب نہیں کرنا پڑے گا انتظار

نیویارک…این جی ٹی…کم و بیش تمام والدین کو اپنی اولاد کی جوانی دیکھنے کا شدت سے انتظار رہتا ہے لیکن اب یہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوجائیں گی۔جی ہاں واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے بچوں کی جوانی اور حتیٰ کہ بڑھاپے کی شکل بھی دیکھی جا سکتی ہے۔بچے کی صرف ایک تصویر اس سافٹ ویئر میں ڈالنے کے بعد 80سال کی عمر تک کی شکل دیکھی جا سکتی ہے اور وہ بھی انتہائی صاف۔ ہزاروں تصاویر بیک وقت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ سافٹ ویئر رواں برس کولمبس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.