تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:28

اتنا چھو ٹا پر نٹرجسے اپنے ساتھ بیگ میں لے کر گھومیں

نیویارک…این جی ٹی…مو جو دہ دور میں جہاں ٹیکنالوجی سے لیس اشیاء سائز میں چھوٹی سے چھو ٹی ہو رہی ہیں تاکہ انھیں با آسانی ساتھ رکھا جاسکے وہی اب لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے بعد پر نٹر کو بھی انتہائی چھوٹے سائز میں متعارف کروادیا ہے۔اسرائیلی ما ہرین نے طالبعلموں اور دفتر پیشہ افراد کی سہولت کیلئے 8.5انچ چو ڑا یہ پر نٹر تیار کیا ہے جسے پرس یا بیگ میں کسی مشکل کے بغیر رکھ کر ہر جگہ ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔ اس پر نٹر کولیپ ٹاپ یا مو بائل سے ہدایات دے کر کاغذ پر رکھ دیا جاتا ہے جو خود کسی کھلو نا کار کی طرح حرکت کر کے پر نٹ کر دیتا ہے۔WiFiکے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک یہ پرنٹر سائز میں اتنا چھوٹا ہے کہ اسے انسا نی ہاتھ کی ہتھیلی پر بھی با آسانی رکھا جاسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.