13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:26
نیویارک میں دنیا کے سب سے بڑے نیلے ہیرے کی نمائش
نیویارک…. نیویارک میں نیلے رنگ کا سب سے بڑا ہیرا "دا بلیو " نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔تیرہ قیراط کا یہ بے عیب ہیرا جتنا خوب صورت ہے اتنا ہی مہنگا بھی۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا نیلا ہیرا ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور نیلے رنگ کے ہیرے کم کم ہی ملتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہیروں کی جتنی پیدا وار ہوتی ہے اس میں نیلے ہیروں کی تعداد صرف دو فیصد ہے۔ دا بلیو کو نیویارک میں نمائش کے بعد جنیوا میں 14 مئی کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ ہیرا ڈھائی کروڑ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔