تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:42

گوگل نے کمپیوٹرائزڈ چشمہ متعارف کرا دیا

نیویارک…گوگل کا کمپیوٹرائزڈ چشمہ 15 اپریل کو امریکا بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا لیکن یہ پیشکش صرف ایک دن کے لیے ہی ہے۔گھومتے پھرتے، کھاتے پیتے،بیٹھے لیٹے اب آپ رہ سکتے ہیں دنیا سے باخبر اور دوستوں کے قریب، کیونکہ گوگل نے آنکھوں پرلگایا جانے والا کمپیوٹرمتعارف کرادیا ہے،یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جسے آواز اور لمس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس سے کوئی لمحہ ضائع کیے بنا پسندیدہ مناظر کی تصاویر اور ویڈیوزبھی بنائی جاسکتی ہیں۔کرنی ہو خریداری یا ملنا ہو راستے میں کسی دوست سے یہ چشمہ کرے گا آپ کی مدد اور پہنچا دے گا آپ کو مطلوبہ مقام تک،لیکن یہ سب آپجب کر سکتے ہیں جب آپ کے پاس انٹرنیٹ کنکشن موجود ہو بصورت دیگر یہ بن جائے گا ایک عام چشمہ ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.