تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:47

ماہرین نے تیار کر لی بریف کیس نُما انوکھی اسکوٹر

نیویارک… این جی ٹی…سائنس اور جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ساری دنیا کو سمیٹ کر ایک کوزے میں بند کر دیا ہے وہیں اس تیز رفتار دور میں ہر چیز مختصر سے مختصر ہوتی جارہی ہے۔یقین نہ آئے تو اس بریف کیس نُما اسکوٹر کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف بیٹری کی مدد سے بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی بلکہ بیٹری ختم ہونے کے بعد بھی آپ کو پانچ منٹ میں ایک میل کا سفر طے کروا سکتی ہے۔تین پہیوں والی اس انوکھی سواری کو سفر ختم ہونے کی صورت میںآ رام سے فولڈ کر کے بریف کیس کی شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے۔تو جناب دیر کس بات کی ،یہ انوکھی سواری آپ کی بھی ہوسکتی ہے مگر اس کے لئے آپ کو اپنی جیب سے ساڑھے تین ہزار پاؤنڈز ڈھیلے کرنے پڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.