تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:47

پہاڑی چوٹیوں سے تنی رسی پر چلنے کا خطرناک مظاہرہ ڈرون نے محفوظ کرلیا

اُتاہ … این جی ٹی…خطروں کے کھلاڑی خطرے مول لینے کیلئے کسی بھی مشکل اور کٹھنائیوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور اپنی جان جوکھم میں ڈالنے کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں۔ایسے ہی دو خطروں کے کھلاڑی اینڈی لوئس اور اسکاٹ راجر کے امریکی ریاست اُتاہ کے پہاڑی سلسلے میں تازہ ترین خطرناک اسٹنٹ کو اسکائی سائٹ ایریل امیجنگ ٹیم نے اپنے ڈرون کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بنالیا۔اُتاہ کے شہر موب کے صحرائی علاقوں میں 400فٹ اونچی پہاڑی چوٹیوں سے رسی باندھ کر ان جانبازمنچلوں نے بناء سہارے اُس پر چلنے کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا۔دو پہاڑی چوٹیوں کے درمیان70فٹ لمبی تنی رسی پر چلنے کا یہ خطرناک اسٹنٹ ڈرون کیمرے نے360ڈگری کے زاویے سے عکسبندکرتے ہوئے ہر لمحے کو پوری طرح ریکارڈ کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.