13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:47
امریکا: اپنے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قیدکی سزا
ٹیکساس…این جی ٹی…امریکی ریاست ٹیکساس میں سینڈل کی ہیل سے اپنے پروفیسر دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ اینا ٹروجیلو نامی خاتون نے گزشتہ برس ایک تنازعے پر اپنے دوست ایلف اسٹیفن اینڈریسن کے سر اور چہرے پر ساڑھے پانچ انچ لمبی ہیل والی سینڈل سے پے درپے پچیس وار کئے تھے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دوران اینا کے وکیل نے اس قتل کو حادثاتی اور غیر ارادی قرار دیتے ہوئے سزا میں کمی کی درخواست کی تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔