تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:41

اناڑیوں کو بنایا جائے گا کھلاڑی تو پھر ہوگی ایسی ہی مارا ماری

نیویارک… این جی ٹی…آج کل کا دور اتنا خراب ہوگیا ہے کہ اب رہزنوں کے ساتھ ساتھ رہبروں کو بھی نہیں بخشا جاتا ۔یقین نہ آئے تو اس اناڑی کار ڈرائیور کو ہی دیکھ لیجئے جوکار ریس کے دوران آگے نکلنے کی جستجو میں اتنا گم ہوگیا کہ راستہ ہی بھٹک گیا۔جانا تھا چین اور پہنچ گئے جاپان کے مصداق یہ صاحب ٹرننگ لینا ہی بھول گئے اور جھنڈا لہراتے رضا کارکے اوپر کار چڑھادی۔خوش قسمتی سے جھنڈا لہرانے والا یہ رضا کارمعمولی سا زخمی ہوالیکن منتظمین کو آئندہ ایسے اناڑیوں کے ہاتھ ریسنگ کارنہ دینے کا سبق ضرور مل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.