14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:31
ہٹلر کی تصویروں والے کپ بیچنامہنگا پڑ گیا!!
برلن …این جی ٹی …جرمنی کے ایک فرنیچراسٹورکو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاجب اسٹور میں بکنے والے چائے کے کپوں پر جرمنی کے سابق متنازعہ چانسلر اڈالف ہٹلر کی تصویر کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔اسٹور نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پرتمام کپ ہٹا لئے اور فروخت شدہ تمام کپوں کی واپسی کے عوض خریداروں کو گفٹ واؤچر دینے کا اعلان کردیا۔اسٹور کا مئوقف ہے کہ یہ کپ چین کی ایک کمپنی سے بنوائے گئے گئے تھے اور اس کمپنی نے بھی اس غلطی پر معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں ہٹلر کی تصاویر والی کسی بھی چیز کے بیچنے پر ممانعت ہے۔