تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:19

کنگنا رانا وت کی فلم ’ریوالور رانی‘کے نئے گانے کی ویڈیوریلیز

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ میں منفرد کام کر نے والی اداکارہ کنگنا راناوت کی نئی فلم’ ریوالور رانی‘ کے ٹریلر کے بعد نئے گانے" تھیاں کارے کٹا" کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی۔فلم کرش تھری اورکوئین میں منفرد کردار نبھانے کے بعد وہ اس نئی فلم میں جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے رانی کا کر دار ادا کر رہی ہے جو ایک سیاسی پارٹی کی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلحے کے زور پر کام کر واتی اور بات کر تی ہے۔ فلم کی کہانی اس خطر ناک ریوالور رانی یعنی کنگنا راناوٹ کے ہی گرد گھوم رہی ہے جس نے گو لیوں کے زور پر نا صرف اپنی دہشت پھیلا رکھی ہے بلکہ اسے ایک فلم اسٹار سے محبت بھی ہو جاتی ہے۔منفرد ٹائٹل اور کہانی کی حامل اس فلم کو سائی کبیر شری واستو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.