15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:17
میکسکو کے ساحل پر آنے والی نایاب مچھلی نے سیاحوں کو دنگ کردیا
میکسیکو…میکسکو کی ساحلی پٹی پر حادثاتی طور پر آنے والی اورفش نے سیاحوں کو حیران کردیا۔15فٹ لمبی دنیا کی سب سے بڑی کانٹوں والی مچھلی کہلانے والی اس مچھلی کی موجودگی نے سیاحوں میں خوشی کی لہر پیدا کردی اور تجسس کے ساتھ اس کا جائزہ لینے لگے۔بعد ازاں ساحل پر موجود ایک سیاح نے اسے واپس سمندر کی جانب دھکیل دیا لیکن بد قسمتی سے گہرے سمندر میں رہنے والی اورفش کچھ لمحوں بعد ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔واضح رہے چمکدار سلور اورلال رنگ کے جسم کی حامل اور فش 3ہزار فٹ گہرے سمندر میں رہنے والی مچھلی ہے جوبہ مشکل ہی نظر آتی ہے۔