15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:10
مہنگے ترین آم نیلامی کیلئے پیش،ایک آم 15سو ڈالرکا!!
ٹوکیو… این جی ٹی…آم ایک ایسا پھل ہے جو بچوں اور بڑوں سب ہی کا پسندیدہ ہوتا ہے لیکن ان آموں کی قیمت تو ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہے۔ جاپان کے ایک اسٹور میں نیلامی کیلئے پیش کئے جانے والے ان آموں کی فی جوڑی قیمت 3ہزار ڈالر رکھی گئی ہے یعنی 15سو ڈالر کا صرف ایک آم۔ایگس آف سن نامی آموں کی یہ قسم جاپان کے جنوب میں پیدا ہوتی ہے جس کی خاصیت اس کا گہرا سرخ رنگ ہے۔ اوسطاًساڑھے تین سو گرام کا وزن رکھنے والے یہ آم کافی میٹھے ہوتے ہیں اور نیلامی میں ان کی کوالٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ دنیا بھر میں آم کی سب سے زیادہ مانگی جانے والی قیمت ہے ۔