16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:10
اب ٹوتھ پیسٹ میں بھی چاکلیٹ کا مزہ پائیں
نیویارک… این جی ٹی…عام طور پربچے منٹ فلیور والے ٹوتھ پیسٹ سے برش کرناپسند نہیں کرتے لیکن اب تو شاید بچے برش کرنے میں گھنٹوں لگا دیں۔ جی ہاں امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے ایسا ٹوتھ پیسٹ جو ہے چاکلیٹ فلیور کے ساتھ جس سے برش کرتے ہوئے بچے ذرا بھی نہیں گھبرائیں گے۔ تھوڈینٹ نامی اس ٹوتھ پیسٹ میں فلورائڈ کی جگہ کوکو کے درخت کے اجزاء استعمال کئے گئے ہیں جس سے یہ ٹوتھ پیسٹ بلکل پڈنگ کا مزہ دیتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کی ایک ٹیوب کی قیمت ساٹھ پاؤنڈ رکھی گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں دستیاب ایک عام ٹوتھ پیسٹ سے کہیں زیادہ ہے۔