17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:18
امریکی کمپنی نے خالص سونے کا اسکیٹ بورڈ بنا لیا
نیویارک…سونے کے زیورات تو آپ نے دیکھے ہوں گے ، آج آپ کو دکھاتے ہیں سونے کا اسکیٹ بورڈ۔یہ اسکیٹ بورڈ امریکی کمپنی نے بنایا ہے ،خالص سونے کے اس دلکش اسکیٹ بورڈ کا وزن عام اسکیٹ بورڈز کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے ، سنہری اسکیٹ بورڈ کی قیمت 9ہزار پونڈز رکھی گئی ہے۔