17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:38
غوطہ خوروں کی فو ٹو گرافی کی شوقین دیو ہیکل شارکس کے سا تھ تفریح
نیویارک…این جی ٹی…باہاماس میں غوطہ خوروں نے فوٹو گرافی کی شوقین دیو ہیکل شارکس کے سا تھ تیرا کی کا منفرد کا ر نا مہ سر انجا م دیا اوران لمحات سے لطف انداز ہوئے۔ سمندر میں 20 فٹ کی گہرائی میں مو جود غوطہ خوروں نے شارکس کے سا تھ بے تکلفی سے تیرا کی کے شوق کو پو را کیااور فوٹو گرافی کی دلدادہ شارکس کے ساتھ فو ٹو گرافی بھی کی ۔ان آبی مخلوق نے غوطہ خوروں کے ہاتھوں میں پکڑے کیمروں سے چھیڑ چھا ڑ کر کے انھیں تنگ کیا اور انسا نوں کے اس سا تھ کو خوب انجوئے بھی کیا ۔