17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:54
اب اسمارٹ فون جیب میں نہیں بلکہ آپ کی کلائی پر ہوگا
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو آپ نے بے شمار اسمارٹ فون دیکھے ہونگے جو الگ الگ ڈیزائن اور سائز میں دستیاب ہیں لیکن اب آگئی ہے ایسی اسمارٹ گھڑی جسے کلائی پر پہن کر اسمارٹ فون کا لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔امریکی کمپنی نے متعارف کرائی ہے ایسی گھڑی جوکم و بیش اسمارٹ فون کی تمام خصوصیات کی حامل ہے اور اسے کلائی پر پہننے سے اسمارٹ کی بالکل بھی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ اس گھڑی میں مائیکرو فون،جی پی ایس،کیمرہ ،ایکسیلرو میٹر اور جائرو اسکوپ سمیت بے شمارایسی خصوصیات موجود ہیں جس کے ذریعے رابطے مزید آسان بنائے جاسکتے ہیں۔3 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ تیار کی گئی اس اسمارٹ گھڑی کی قیمت 329ڈالر رکھی گئی ہے ۔