17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:30
80ہزار ڈالر مالیت کی میز کے اندر چھپا اسٹائلش کچن
میلان… این جی ٹی…اٹلی کے شہر میلان میں جاری فرنیچر فےئر میں اپنے اندر جدید کچن ٹیکنالوجی چھپائے دنیا کا سب سے ہائی ٹیک ٹیبل نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ 80 ہزار ڈالر (45سے60ہزار یورو) مالیت کا یہ میزفولڈ اور سلائیڈ ہوجانے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے کھولنے پر اسکے اندر کچن کا ہائی ٹیک واش بیسن اور چولہا/اوون نمودار ہوتا ہے۔