17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:30
چین میں فائٹر جیٹ طیاروں کی دورانِ پروازائیر ری فیولنگ کی مشقیں
بیجنگ… این جی ٹی…اہم مشنز سر انجام دینے کیلئے فائٹر طیاروں کیلئے ائیر ری فیولنگ بے حد اہمیت کا حامل ٹاسک ہوتا ہے اسی لیے دنیا بھر میں پائلٹس کو اےئر ری فیولنگ کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ کم ایندھن اور زیادہ سے زیادہ بم اور میزائل لیکر روانہ ہونے والے جیٹ طیاروں کیلئے ہوا میں طیاروں کو کس طرح ری فیول کرنا ہے اسکے لیے چین کے شہرنانجنگ میں باقاعدہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان تربیتی مشقوں میں جے ٹین جیٹ طیاروں نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر فیول سے لیس طیاروں سے اےئر ری فیولنگ کا منفرد و خطرناک کرتب پیش کیے۔