17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:4
کارڈ کی ضرورت نہ پیسوں کا جھنجھٹ، مشین پر ہاتھ رکھیں اور بل ادا
اسٹاک ہوم…این جی ٹی …مشین پر ہاتھ رکھ کر اپنی شناخت ظاہر کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب تو خریداری بھی ایسے ہی ہوا کرے گی۔سوئیڈن میں متعارف کروائی گئی ہے ایسی ٹیکنالوجی جس کی مدد سے شاپنگ کرنے کے بعد پیسے دینے یا کارڈ سویپ کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔اسٹارٹ اپ نامی یہ ٹیکنالوجی بائیو میٹرک سسٹم مشین سافٹ ویئر کی مدد سے خریدار کے ہاتھوں کی نسوں کی شناخت کر کے بل ادا کرے گی۔ٹیکنالوجی متعارف کروانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد چوری اور جعل سازی کا خاتمہ کرنا ہے۔ممبر شپ حاصل کر کے پیشگی رقم جمع کرواکر اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے کسی بھی اسٹور سے خریداری کی جاسکتی ہے اور وہ بھی صرف مشین پر 5سیکنڈ کیلئے ہاتھ رکھ کر۔