تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:54

پالتو شکرے کے ساتھ ہوا میں پیراگلائیڈنگ کرنے والا نڈر شخص

لندن… این جی ٹی…دنیا بھرمیں یو ں تو ہوا میں پرواز کرنے والے کئی ایسے افرادموجود ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن یہ صاحب تو اپنے پالتو پرندے کے ساتھ اڑان بھرتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جوناتھ مارشل نامی پیرا گلائیڈر اپنے پالتو شکرے کے ساتھ ہوا میں نہ صرف پرواز کرتا ہے بلکہ بالکل اس کی طرح اڑان بھرنے کی کوشش کرتا ہے ۔جوناتھ کا کہنا ہے کہ اس نے چیلوں اور گھوڑوں سمیت کئی جانوروں کو ٹریننگ دی ہے اور زندگی کا زیادہ تر وقت ہوا میں اڑتے ہوئے گزارا ہے۔تاہم اسے اس بات سے کافی جلن ہوتی ہے جب خراب موسم کے باعث وہ اڑنے سے قاصر ہوتا ہے اور اس کا پالتو شکرہ اپنی پرواز بھر لیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.