11 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:3
اڑن کار،پیرا شوٹ کے ذریعے 15ہزار فٹ پراڑسکتی ہے
ایسی دلچسپ اڑن کار جو پیراشوٹ کے ذریعے 15ہزار فٹ کی فضائی بلندی میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دنیا بھر میں گاڑیاں منفرد انداز اور بناوٹ کی تو تیار کی جاتی ہی ہیں لیکن بر طانیہ میں ذہین دماغوں نے ایک ایسی کار تیار کی ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے منٹوں میں پندرہ ہزار فٹ کی فضائی بلندی میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس چار پہیوں والی کار میں ایک پنکھے کے ساتھ ساتھ پشت پر پیراشوٹ بھی نصب ہیں جو زمین پر60 جبکہ فضائی بلندی میں55میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اڑنے والی اس کار کی مدد سے ٹریفک کے رش میں پھنسنے کی بھی ضرورت نہیں جسے اڑاکر اپنی مقررہ منزل تک کم سے کم وقت میں پہنچاجاسکتاہے۔ اس اڑن کار کی تکمیل کے بعد اسکی کامیاب تجرباتی پرواز بھی کی گئی جوکہ جدیدٹیکنالوجی کا ایک اور نیا کارنامہ ہے۔