12 مئی 2015
وقت اشاعت: 19:47
یمن معاملے پر پارلیمنٹ کی مشترکہ قراردادمبہم ہے:مولانا فضل الرحمان خلیل
اسلام آباد........انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل ارحمان خلیل کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی مشترکہ قراردادمبہم ہے، حکومت سعودی عرب کاساتھ دینے کےحق میں ریفرنڈم کرالے۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار سےخطاب میں مولانا فضل الرحمان خلیل کا کہنا تھا کہ تاجربرادری، سول سوسائٹی اورتمام مذہبی جماعتوں سمیت ملک کے99 فیصدعوام سعودی عرب کے ساتھ ہیں،یمن میں آئینی حکومت کو اسلحے کے بل بوتے پر ہٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جنگ میں شمولیت اختیار کرتے وقت پارلیمنٹ سے قرارداد منظورنہ کرائی گئی توبرادرملک کی مدد کےموقع پرکیوں کی گئی۔ تقریب میں ریٹائرڈ میجر عامر اور سابق وزیر محمد علی درانی نے بھی شرکت کی۔