تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 دلچسپ خبریں 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:17

ایڈیلیڈ: پالتو اژدھے کی سرجری، پیٹ سے چمٹا نکال لیا گیا

ایڈیلیڈ......آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد پالتو اژدھے کے پیٹ سے بار بی کیو بنانے والا چمٹا نکال لیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھوکا اژدھا، اس وقت بار بی کیو کا چمٹا نگل گیا تھا، جب اس کا مالک کیچن میں اسے کھانا کھلا رہا تھا۔ مالک نے پالتو اژدھے کو ایڈیلڈ میں جانوروں کے اسپتال میں داخل کروا دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ایکسرے کے بعد اژدھے کا کامیاب آپریشن کیا اور اس کے پیٹ سے لوہے کا چمٹا نکال لیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے بعد اب اژدھا تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.