8 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:49
باراک اوباما کے اکاوئنٹ میں صرف ایک ہزارایک ڈالر ہیں
واشنگٹن.......کمانے والا ایک اور کھانے والے چار،گھر کا خرچہ،شاپنگ کے اخراجات الگ۔ امریکی صدر باراک اوباما کا بینک اکاوئنٹ خالی ہو گیا۔ کھاتے میں صرف ایک ہزار ایک ڈالر پڑے ہیں۔ جی ہاں،یہ حقیقت ہے،کہنے کوباراک اوباما سُپرپاورکے پاورفل صدرہیں لیکن ان کا بینک اکاوئنٹ کافی ہلکا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کےاکاؤنٹ میں امریکی صدر کے اکاؤنٹ سے زیادہ رقم موجود ہو۔ واشنگٹن سے جاری امریکی صدر کے بینک اکاونٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سیاہ فام صدر کے کھاتے میں صرف ایک ہزار ایک ڈالرہیں یعنی یہ رقم پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ روپے بنتی ہے۔