تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:44

چین : پہاڑوں پر شیشے سے بنا دنیا کا لمبا ترین پل عوام کیلئے کھول دیا گیا

بیجنگ .....چین میں پہاڑوں کی بلندی پر شیشے سے بنا دنیا کا سب سے لمبا پل عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ۔چین کے شہر Chongqing میں اونچے پہاڑ وں کی بلند ی پر دنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کر کے عام عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے ۔گھوڑے کی نال کی بناوٹ والا یہ پل پہاڑی کی چو ٹی پر کنارے سے ہٹا کرقا ئم کیا گیا ہے جوکہ 26 اعشاریہ68 میٹر طویل ہے جس پر چلنا دل گر دے والوں کا ہی کام ہے ۔ 1,010میٹرز کی اونچا ئی پر مو جود اس پل کے اوپر چلتے ہو ئے آ پ کے قدموں تلے صرف مو ٹا شیشہ ہو تا ہے جس کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر آ تا ہے ۔ اس پل پر بیک وقت 2 سو افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، تاہم اس شیشے کے پل پر چلنے کیلئے 10 ڈالر کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑیگا۔واضح رہے کہ 6 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس شیشے کے پل کی تعمیرکا آغازپچھلے سال مارچ میں کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.