8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:44
تائیوان: دنیا کا لمبا ترین رول کیک تیار ،عالمی ریکارڈقائم
تائی پے......تائیوان کے دارالحکومت TAIPEIکے ایک مقامی ہو ٹل نے کالج کے طالبعلموں کے ساتھ مل کر دنیا کا سب سے لمبارول کیک تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ کالج کے طالبعلموں پر مشتمل ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد2سو68 اعشاریہ69میٹر لمبا رول کیک تیار کیا جس میں میدہ، چینی،کریم اور پائن ایپل استعمال میں لائے گئے۔طویل ترین اس رول کیک کوتیار کرنے کے بعد پھینٹی ہوئی کریم سے اسے سجاکر حتمی شکل دے دی گئی۔تائیوانی طالبعلموں کے اس منفرد کارنامے کو گینز انتظامیہ نے جانچ پڑتال اور مکمل پیمائش کے بعد دنیا کے طویل ترین رول کیک کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا اور موقع پر موجود طلباء کو اعزازی سند سے نوازا۔