تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:16

آسٹریلیا : اے ٹی ایم چوری کی ناکام کوشش ،سی سی ٹی وی نے سب دکھا دیا

سڈنی.......ڈاکو پہلے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹتے تھے لیکن اب اے ٹی ایم کو ہی ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔ آسٹریلیا میں چوری کی ایسی ہی ناکام کوشش کو سی سی ٹی وی نے دکھا دیا۔چوری کی یہ ناکام واردات آسٹریلیا کے شہر ٹائونز۔وِل (Townsville) میں ہوئی۔ چور نے پہلے گاڑی چرائی اور پھر ایک سروس اسٹیشن پر نصب اے ٹی ایم چرانے پہنچ گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے ہتھوڑے سے اسٹور کا شیشہ توڑا ، جس کے بعد گاڑی سے بندھی رسی نکالی اور چین سے جڑی رسی کے دوسرے سرے سے اے ٹی ایم کو مضبوطی سے باندھ دیا، لیکن جلد باز چور کو پتا نہیں چلا کہ چین کے ساتھ جڑی رسی پہلے ہی کھل چکی ہے ۔ لالچی چور نے اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے جانے کے لیے گاڑی بھگائی لیکن رسی کے کھل جانے کے باعث ناکام رہا۔ناکام چور پھر واپس آیا لیکن مایوس ہو کر فرار ہو گیا۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کو تلاش کر رہی ہے اور لوگوں سے بھی تلاش میں مدد دینےکی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.