تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 مئی 2012
وقت اشاعت: 0:1

منفرد شیشہ جو ہاتھ منہ دھونے کے دوران موسمی صورتحال سے با خبر رکھے

لندن …بدلتے مو سم کے بارے میں آگاہی کیلئے ویدر نیوز اور انٹرنیٹ کا استعما ل کیا جاتاہے لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ایسا شیشہ متعارف کر وایا ہے جو ہاتھ منہ دھونے کے دوران موسم کی صورتحال سے بھی با خبر رکھتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل شیشے کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس میں نصب سینسرز کی بدولت انسانی عکس کے ساتھ ساتھ موسم کا تازہ ترین حال احوال بھی نمایاں ہو جاتاہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ شیشہ نل سے بہنے والے پانی کے درجہ حرارت اور بہاؤ کے بارے میں بھی آگاہ کر تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.