تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 مئی 2012
وقت اشاعت: 9:36

منفردجم جہاں ورزش سے بجلی بھی پیدا ہوتی ہے

ہل(برطانیہ)…این جی ٹی…بر طانوی شہرHull میں ایک کمپنی نے پارک کے پُرفضا ماحول میں ایسا منفرد جم متعارف کر وایا ہے جہاں آنے والے افراد ایکسر سائز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مددآ پ کے تحت بجلی بھی پیدا کرتے ہیں ۔ اس دلچسپ جم میں ایکسر سائز مشینوں کے ساتھ ایک جدید سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے جب ان پر بیٹھ کر ورزش کی جاتی ہے تو خود کار نظام کے تحت بجلی کی توانائی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔اس خصوصیت کے باعث یہاں ایکسر سائز کی بدولت بننے والی بجلی سے ہی رات کے وقت اس جم کے بلب روشن ہو کر اجالا کر تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.